علاقہ تھانہ دینہ کے نواحی گاؤں پنڈ جاٹہ میں پولیس مقابلہ
پولیس محافظان سورس اطلاع پر 2 سابقہ ریکارڈ یافتہ بد نام زمانہ منشیات فروش 1-خرم شہزاد ولد امجد فاروق,2-ماجد حسین عرف مٹھو ولد اظہر حیسن سکنائے پنڈ جاٹہ تحصیل دینہ ضلع جہلم کو روکنے کے لیے ناکہ بندی کی
دونوں ملزمان نے پولیس ناکہ بندی پوائنٹ کو ریکھ کر واپس موڑنے لگے
پولیس محافظان نے ملزمان کو پنڈ جاٹہ گاؤں کے قریب روک لیا
دونوں ملزمان کے پاس نا جائز اسلحہ آتشین موجود تھا جہنوں نے قتل کی نیت سے سیدھے فائر پولیس محافظان پر کیے
جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل محمد جنید زخمی ہو گیا
ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
پولیس کی نفری ایس ایچ او تھانہ دینہ کی سربراہی میں موقع پر موجود ہے.ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب