جہلم (عبدالرحمن قادری )معروف سینئر صحافی سید شبر رضوی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں،
جہلم کی صحافتی و سماجی حلقوں میں سوگ کی فضا، مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید علی رضوی کی بہو، مرحوم سید رضا علی رضوی کی اہلیہ اور معروف سینئر صحافی سید شبر رضوی کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقۂ احباب غمگین ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج، بروز پیر، 12 اکتوبر، صبح 11 بجے اسلامیہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ، جہلم میں ادا کی جائے گی۔ اہلِ خانہ نے عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت کرکے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے،۔
