BBC Urdu TV

جہلم (عبدالرحمان قادری ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن

جہلم (عبدالرحمان قادری ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے غیر مجاز ایلو پیتھک علاج کرنے والے شخص پر عائد 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال کر دیا۔عدالت نے ڈسٹرکٹ بینچ فیصل آباد کی جانب سے جرمانہ ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈسپنسر کا سرٹیفکیٹ کسی شخص کو آزادانہ طور پر ایلو پیتھک علاج کرنے کا اختیار کسی صورت نہیں دیتا۔تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہمیئرنگ کمیٹی کو قانون کے تحت جرمانہ عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے کسی شخص کے پاس ڈسپنسر کا سرٹیفکیٹ ہونا اسے ۔ آزادانہ طور پر ایلو پیتھک علاج کرنے کا مجاز نہیں بناتا، اسی طرح ڈرگ میل لائسنس بھی صرف ادویات فروخت کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اس لائسنس کی بنیاد پر کسی شخص کو مریضوں کو انجیکشن لگانے یا علاج کر نے کااختیار حاصل نہیں ہوتا۔ شواہد کی موجودگی میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کارروائی اور جرمانہ عائد کرنا قانون کے مطابق تھا۔ غیر مجاز طبی علاج ثابت کرنے کے لیے ہر صورت مریض کو عدالت میں پیش کرنا یا مریض کا نسخہ برآمد ہونا لازمی نہیں، اگر جرمانے کی رقم بغیر کسی احتجاج کے جمع کرا دی جائے تو اس کے بعد جرمانے کے خلاف اپیل قابل سماعت نہیں رہتی۔

Exit mobile version