BBC Urdu TV

جہلم ( عبدالرحمان قادری )ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیر اہتمام فقید المثال تقریب حمد و نعت کا انعقاد

جہلم ( عبدالرحمان قادری )ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیر اہتمام فقید المثال تقریب حمد و نعت کا انعقاد

تقریب میں طلبہ مرکز کے مابین ہونے والے مقابلہ حسن تلاوت کے نتیجہ میں طلباء کو نقدی انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

پہلی پوزیشن پر آنے والے چار طلبہ کو دس، دس ہزار اور دوسری پوزیشن پر آنے والے پانچ طلبہ کو پانچ، پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن پر آنے والے ایک طالب علم کو چھ ہزار اور چوتھی پوزیشن پر آنے والے چار طلباء کو تین، تین ہزار جبکہ باقی 15 طلبہ کو دو، دو ہزار روپے اور اعزازی سندیں بطورِ انعام دیے
گئے

یہ تقریب باباۓ صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کی زیر صدارت، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی زیر امارت، صاحبزادہ حافظ ساجد محمد مدنی کی زیر نظامت منعقد ہوئی

تقریب میں استاذ القراء والحفاظ فضیلۃ الشیخ قاری عنایت اللہ کاشمیری آف گوجرانوالہ نے اپنے مخصوص انداز میں ترتیلی تلاوت اور وعظ و نصیحت فرمائی، جبکہ معروف نعت خوان الحاج محمد منشاء قادری آف اوکاڑہ نے ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کا "نعتیہ کلام” پیش کیا

دروان سماعت سامعین پر وجدانی کیفیت طاری رہی، پورا ھال نعرہ تکبیر، سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کے ترانوں سے گونجتا رہا

تقریب میں مفتی محمد شیر خان جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام تحصیل جہلم، چوہدری ہارون رفیق جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع جہلم، نگران مرکز مرزا محمد ارشد ناظم مرکز محمد آصف گوندل، مرزا محمد عنصر، راجہ راشد محمود، محمد خالد، مرزا اعظم بیگ، اور صحافی برادری سے سینئر صحافی عبدالرحمن قادری، سینئر صحافی نعیم احمد بھٹی، بیورو چیف آصف جنجوعہ، بیورو چیف جاوا نیوز عزیز اللہ بٹ، علمائے کرام سے علامہ قاضی محمد رمضان، مولانا قاری عطاء اللہ ثاقب، مولانا ریاض احمد، قاری محمد احمد توحیدی، ملک منیر احمد، راجہ طارق سمیت جہلم کی مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام و طلبہ نے بھرپور شرکت کی

Exit mobile version