اہم خبریںجہلم

جہلم : عالمی یومِ شہری دفاع 2021 کے موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج، ٹاہلیانوالہ، جہلم میں سول ڈیفنس سمینار

جہلم : عالمی یومِ شہری دفاع 2021 کے موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج، ٹاہلیانوالہ، جہلم میں سول ڈیفنس سمینار کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم راؤ پرویز اختر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم راؤ پرویز اخترکی زیرِ ہدایت سول ڈیفنس جہلم کی طرف سے عالمی یوم شہری دفاع 2021 کو بھرپور طریقے سے منایا گیا اور مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں بینرز اور پینافلکس لگائے گئے، لوگوں میں تعارفی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور ضلع کچہری کمپلیکس تا گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ، جہلم تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ آج کے دن کے حوالے سے خصوصی طور پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ، جہلم میں سول ڈیفنس سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سول ڈیفنس کے اہلکاران و رضاکاران، ٹائیگر فورس جہلم، نیشنل پیس کونسل جہلم، کالج ہذا کے طلباء اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ جس معاشرے میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا جذبہ نہ ہو وہ معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پروگرام کے شرکاء اور طلباء کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے معاشرے کی بہتری کے لیے گزارنا چاہیے تاکہ ہمارا مستقبل ہمارے آج سے بہتر ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You