اہم خبریںجہلم

جہلم شہر کی تمام مصروف شاہراؤں پر ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کرکے معمول کو بہتر بنائے،ڈی پی او جہلم

جہلم شہر کی تمام مصروف شاہراؤں پر ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کرکے معمول کو بہتر بنائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے ادا کرکے ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنائے سڑکوں اور چوکوں پر کھڑا ہونا اور اپنے فرائض سے غفلت کرنا غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے کیونکہ چوک شاندار ،سول لائن،نیا بازار مین بازار میں ٹریفک جام ہونا ایک معمول بن چکا ہے جس کے لیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میونسپل کارپوریشن کے افسران سے ایک اجلاس کرکے ایسا لائحہ عمل بنائے کہ شہر سے ناجائز تجاوزات بھی ختم ہو اور ٹریفک کا معمول بھی بہتر ہو جبکہ تمام چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات کو سڑکوں پر کھڑا کرنے کی بجائے انہیں مناسب جگہوں پر منتقل کیا جائے جس سے ناصرف ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا بلکہ ٹریفک کا معمول بھی درست ہو جائیگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You