جہلم – شہر بھر کے مختلف علاقوں میں معتدد دکانیں سیل اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد
رپورٹ-( ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے)
جہلم ڈی سی سیف انور جپہ کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد کی دبنگ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر دکانداروں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کو معمول بنا رکھا تھا متعدد بار ان لوگوں کو وارننگز جاری کر چکے تھے لیکن ان لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس وجہ سے ہمیں مجبوراً ان کے خلاف ایکشن لینا پڑا 20 دکانیں سیل کی اور 15دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے دفعہ 144 کی ورزی کرنے والوں سمیت ابھی تک 8 لاکھ روپے تک جرمانے بھی کئے ہیں اس وقت ملکی صورتحال کے پیش نظر کررونا سے بچاؤ کیلئے کے لیے عوام کو گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہونا بہت ضروری ہے ہمیں مل کر اس موذی وائرس کا مقابلہ کرنا پڑے گا ڈی سی سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد کے اس اقدام کو سماجی حلقوں نے سراہا