جہلم: جہلم شہر اور اس کے گردنواح میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بریک ڈاؤن اور گیس کی بندش کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں سے بجلی غائب ہونے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وپڈا کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے،
جس سے شہر میں پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔حکومت شہر میں بجلی کی بندش سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا نوٹس لے
شہر کے مختلف مقامات پر کئی گھنٹوں سے بجلی غائب عوام کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار کر دیا ہے
رپورٹ: فیصل الیاس کیانی