BBC Urdu TV

جہلم سےتعلق رکھنےوالےسندھ پولیس کے ڈی ایس پی شاہد چوہدری کی مثالی خدمات، عوام دوست رویہ

جہلم سےتعلق رکھنےوالےسندھ پولیس کے ڈی ایس پی شاہد چوہدری کی مثالی خدمات، عوام دوست رویہ قابلِ تحسین

کراچی :(بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے معروف گاؤں ٹھکریاں سے تعلق رکھنے والے سندھ پولیس کے ڈی ایس پی شاہد چوہدری اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور دیانتداری کے باعث نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔ اس وقت کراچی میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے وہ محکمہ پولیس میں اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پہچانے جاتے ہیں۔
شاہد چوہدری نے اپنے کیریئر کے دوران ہمیشہ محنت، اصول پسندی اور انصاف کو مقدم رکھا، جس کے نتیجے میں وہ نہ صرف اپنے افسرانِ بالا بلکہ ماتحت عملے میں بھی یکساں طور پر مقبول ہیں۔ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتیں اور بروقت فیصلے انہیں ایک کامیاب اور بااثر پولیس افسر بناتے ہیں۔قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ شاہد چوہدری تیس سے زائد تھانوں میں بطور ایس ایچ او خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ انہوں نے مسلسل دو سال تک تھانہ موچکو میں بطور ایس ایچ او فرائض سرانجام دیے، جو ایک منفرد اعزاز ہے۔ ذرائع کے مطابق آج تک تھانہ موچکو میں کسی بھی ایس ایچ او نے اتنی طویل مدت تک خدمات انجام نہیں دیں، جو ان کی قابلیت اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔امن و امان کے قیام، جرائم کے سدباب اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے سنتے ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں، جس سے پولیس کے مثبت تشخص کو فروغ ملا ہے اور عوام کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔
شاہد چوہدری نہ صرف ایک قابل پولیس افسر ہیں بلکہ ایک درد دل رکھنے والے انسان بھی ہیں، جو فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان کی شخصیت محنت، خلوص اور خدمتِ خلق کا بہترین نمونہ ہے، جو نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

Exit mobile version