اہم خبریںجہلم

جہلم: سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا

جہلم: جہلم سمیت صوبے بھر میں موسم سرما کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا جس سے خواتین کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

جہلم میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کا استعمال بڑھ جانے سے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے خواتین کو روزمرہ کے کام کاج میں مشکلات درپیش ہیں۔

کہتی ہیں کہ اکیسویں صدی میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے برتن اور ہاتھ کالے کر کے لکڑیوں پر کھانا پکانا پڑتا ہے۔ سردیوں میں ناشتہ، کھانا بنانا تو دور کی بات منہ دھونے اور دیگر روزمرہ کے کاموں کے لیے گرم پانی تک میسر نہیں ہوتا۔ کئی بار احتجاج بھی کیا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، مشکلات ہی مشکلات ہیں۔

جہلم کے ملحقہ علاقوں کے مکین کہتے ہیں کہ گزشتہ 5 سال سے یہاں گیس کا مسئلہ ہے۔ گھروں میں لکڑی سمیت مہنگا سلنڈر بھروا کر گزارا کیا جاتا ہے، اس کے باوجود محکمے کی جانب سے ہزاروں روپے کے بلوں کی ادائیگی معاشی بوجھ سے کم نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You