جہلم : ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن،بابر سرفراز الپا کا ضلع جہلم کا دورہ آر پی او راولپنڈی کی زیر صدارت دفتر پولیس جہلم میں کرائم میٹنگ، اردل روم کاانعقاد،
میٹنگ میں ڈی پی او جہلم،جملہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز کی شرکت،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلع کے کرائم کی مجموعی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی،
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خصوصی دلچسپی لیتے ہوئےتفتیش کو خود سپروائز کریں،ناقص تفتیش پر باز پُرس ہو گی،
حکومت پنجاب کی ہدایات پر جاری کردہ خصوصی کمپینز برخلاف اشتہاری ملزمان،منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن اور پتنگ بازی کے انسداد کے لیے موثر کریک ڈاؤن کریں،آر پی او راولپنڈی
تمام افسران اپنی ماتحت پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں،پولیس افسران کا طرزعمل ماتحتان کے ساتھ فیملی ممبر کی طرح ہونا چاہیے ،آر پی او راولپنڈی
ضلع بھر سے اردل روم میں پیش ہونے والےافسران و اہلکاران کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت،
پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں،آر پی او راولپنڈی
پولیس افسران میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،
اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن اور فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر بازپرس ہو گی اور سخت محاسبہ کیا جائے گا، آر پی او راولپنڈی
پولیس افسران دفاتر اور تھانہ جات میں عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں ،اختیارات سے تجاوز اور عوام الناس سے بدتمیزی سے پیش آنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، آر پی او راولپنڈی
شہریوں کو انصاف کی فراہمی،میرٹ پر تفتیش، مقدمات کی بروقت یکسوئی اور پبلک سروس ڈیلیوری کے اعلی معیار سے ہی جہلم پولیس ایک بہترین پولیس کہلانے کے لائق ہو سکتی ہے،
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز