*جہلم (رپورٹ عبدالرحمن قادری,)میں جی ٹی روڈ پر غیر معیاری سپیڈ بریکرز حادثات کا باعث بننے لگے*
*جہلم -* جہلم شہر اور گردونواح میں جی ٹی روڈ پر بنے غیر معیاری اور بغیر نشانات والے سپیڈ بریکرز ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔
مقامی شہریوں کے مطابق دینہ، سوہاوہ، کالا گوجراں اور جادہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ایسے سپیڈ بریکرز بنا دیے گئے ہیں جن پر نہ سفید پٹی ہے نہ کوئی وارننگ بورڈ، جس کی وجہ سے خاص طور پر رات کے وقت موٹر سائیکل سوار اچھل کر گر جاتے ہیں۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایسے کئی حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اچانک سامنے آنے والے بریکر پر تیز رفتار گاڑی کا توازن بگڑ جاتا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور NHA حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم جی ٹی روڈ پر موجود تمام سپیڈ بریکرز کو فوری طور پر معیاری بنایا جائے اور ان پر ریفلیکٹر اور سائن بورڈ نصب کیے جائیں۔
