BBC Urdu TV

جہلم ; راجہ وقار جہلم الیکٹرانک میڈیا کے صدر،مرزا کفیل بیگ جنرل سیکرٹری منتخب سرپرست

جہلم(نامہ نگار)راجہ وقار جہلم الیکٹرانک میڈیا کے صدر،مرزا کفیل بیگ جنرل سیکرٹری منتخب
سرپرست راجہ جہاں زیب،امتیاز بیگ چئیرمین،رانانویدالحسن سنئیر نائب صدر،حاجی طاہر نائب صدر،میاں غزن جوائنٹ سیکرٹری،قاسم سجاد فنانس سیکرٹری اور تنویر اکبر کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم الیکٹرانک میڈیا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جہلم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے آئندہ ایک سال کےلیے جہلم الیکٹرانک میڈیا کے عہدداران کا انتخاب کیا گیا عہدداران میں راجہ جہاں زیب ترک کو سرپرست،حافظ امتیاز بیگ کو چئیرمین،راجہ وقار احمد کو صدر،رانا نویدالحسن کو سنئیر نائب،حاجی میاں محمد طاہر کو نائب صدر،میاں غذن ساجد کو جوائنٹ سیکرٹری،قاسم سجاد کو فنانس سیکرٹری اور تنویر اکبر کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ صحافیوں کے حقوق کےلیے جدوجہد جاری رہے گی کسی کو بھی آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس میں میاں محمد ساجد،چوہدری محمد ریاض گوندل،شہزاد بٹ،ندیم مغل،عامررحمان،الیاس وٹو،عابد فاروق سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے

Exit mobile version