
جہلم : دینہ بلیک میلنگ گروہ کی دو خواتین گرفتار، ٹھکیدار سے 5 لاکھ روپے لیے
دینہ میں بلیک میل کرنے والی گروہ کی دو خواتین گرفتار.انچارچ پولیس چوکی سٹی دینہ احسان عباس اور اے ایس آئی عدیل ملک نے شہری طاہر محمود کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مارکر دو بلیک میلر خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں طاہر محمود ولد قمر زمان سکنہ سوہن نے پولیس چوکی سٹی دینہ درخواست دی کہ میں ٹھکیداری کا کام کرتا ہوں اور اقبال ٹاون میں بھی کافی مکانات تعمیر کروا چکا ہوں گزشتہ روز ایک موبائل نمبر 03460743364 سے ایک لڑکی کی کال آئی جس نے اپنا نام ایفاء بتایا اور کہا کہ میں بھی اقبال ٹاون میں رہتی ہوں اور اپنا مکان فروخت کرنا چاہتی ہوں میں جب مکان دیکھنے آیا تو گھر میں موجود نائلیہ قیصر اور مہوش مجھے اندر لے گئیں جہاں پر پہلے سے تین آدمی موجود تھےجن کےنام بعد میں پتہ چلے کہ قیصر محمود،محمد وقاص اور ممریز ہیں۔جنہوں نے مجھے ڈرایا دھمکایا کہ ہم پولیس والے ہیں تم نے مہوش کو اغوا کر رکھا تھا ہم نے بازیاب کر لیا ہے مجھے بلیک میل کرتے ہوئے سات لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے لگے میں ڈر گیا اور دو لاکھ روپے ان کو دے دیے اور دوست کو فون کر کے مزید تین لاکھ روپے منگوا لیے ملزمان نے پیسے لے کر ہمیں گھر سے نکال دیا جس پر انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ احسان عباس اور اے ایس آئی عدیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا اور دو لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔اس موقع پر انچارج پولیس چوکی احسان عباس کا کہنا تھا کہ جلد ہی فرار ہونے والے ملزمان کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ ملزمان پر پہلے بھی بلیک میلنگ کے مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب