اہم خبریںپنڈدادنخان
جہلم دو مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر 4 ہزار سے زائد ذخیرہ شدہ گندم کی بوریاں برآمد، گندم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان مراد حسین کی پولیس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ موضع سیال اور بگا میں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی۔
دو مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر 4 ہزار سے زائد ذخیرہ شدہ گندم کی بوریاں برآمد، گندم قبضے میں لے کر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے لئے کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، گراں فروش اور ذخیرہ اندوز عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا انتظامیہ اور عوام کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ غیر قانونی حرکات میں ملوث عناصرز کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ:عمران حیدر ببلی