جہلم ( جرار حسین میر )پیر حافظ قاسم شاہ صاحب ہاشمی کو عمرہ ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں
جہلم ( جرار حسین میر )پیر حافظ قاسم شاہ صاحب ہاشمی کو عمرہ ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں پہنچنے پر مبارکباد کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری۔
صابری دربار ثانی کلس شریف نزد ملکوال سے ولی عہد و جانشین پیرِ طریقت الحاج سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب پیر بھچر تشریف لائے جہاں آپ نے پیر حافظ قاسم شاہ صاحب سے خصوصی ملاقات کی عمرہ ادائیگی اور روضہ رسول حاضری پر دلی مبارکباد دی
تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر بھچر شریف منگلا روڈ دینہ سے تنظیم ساداتِ بنی ھاشم پاکستان کے ممبر پیر حافظ قاسم شاہ صاحب عمرہ ادائیگی اور روضہ رسول صَلّی اللّٰہ علیہِ وَآلہٖ وَسلم پر حاضری کے بعد اپنے آبائی گاؤں پیر بھچر پہنچ گئے گاؤں پہنچنے پر عوام اور پیرانِ بھچر نے آپ کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے مبارکباد کیلئے آنے والے عوام، معززین کی آمد کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز صابری دربار ثانی کلس شریف نزد ملکوال سے ولی عہد و جانشین پیرِ طریقت الحاج سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب پیر بھچر تشریف لائے جہاں آپ نے پیر حافظ قاسم شاہ صاحب سے خصوصی ملاقات کی عمرہ ادائیگی اور روضہ رسول حاضری پر دلی مبارکباد دی اس ملاقات میں بزرگ ہستی پیر ظہور شاہ ھاشمی صاحب بھی موجود تھے ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں تنظیم ساداتِ بنی ھاشم پاکستان کے مجوزہ 10 نومبر کو پیل میں ہونے والے سالانہ اجلاس اور خاندانی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا