جہلم

جہلم (جرار حسین میر ) صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان ملک اقرار حسین علوی ہمراہ وفد

جہلم (جرار حسین میر ) صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان ملک اقرار حسین علوی ہمراہ وفد صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جہلم دلدار علوی اور جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع جہلم مجاہد حسین میر ملک عنصر تحصیل پریس کلب کا دورہ صدر تحصیل پریس کلب جرار حسین میر ملک ندیم عباس نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صدر ملک اقرار علوی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وطن عزیز نہایت ہی مشکل اور کٹھن وقت سے گزر رہا ہے اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ ذات برادری فرقہ واریت سے پاک صاف ہو کر صرف عالم اسلام کے پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں تاکہ ملک پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکال لیں ہمارا وطن عالم اسلام کا قلعہ ہے پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہے ہمیں بھی یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا کردار سیاسی سماجی اور اسلامی حوالے سے اپ سب کے سامنے ہے ہم اس وقت ایک بہتر ابھرتی ہوئی سیاسی پارٹی بھی ہے عوام کو اپنے اپنے علاقے میں ہمیں موقع دینا چاہیے ہمیں ایک دفعہ ازمانا چاہیے ہم عالم اسلام کے اس قلعے کو اصل قلعہ بنائیں گے اور ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے علاقائی اور مقامی سیاست پر بات کرتے اور انہوں نے کہا کہ میں خود ضلع جہلم تحصیل دینہ سے تعلق رکھتا ہوں اور اپنے ضلع اور ان چاروں تحصیلوں کی محرومیوں سے بخوبی واقف ہوں کہیں پانی کے مسائل ہیں کہیں تعلیم کے مسائل ہیں کہیں صحت کے مسائل ہیں اور اج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے ان تمام محرومیوں کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی ہم انشاءاللہ اپنے لوگوں کی ان محرومیوں کا مداوا کریں گے بعد میں انہوں نے پریس کلب میں پودا لگایا اور صدر پریس کلب جرارحسین میر کے شجرکاری پروگرام کو سراہا میڈیا کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا ملک چوتھا ستون ہے اور اس میں بھی موجود لوگوں کو اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے بہتر کردار ادا کرنا چاہیے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You