جہلم
جہلم( جرار حسین میر )روز مرہ کی اشیاء خوردونوش خصوصاََ روٹی کی کی قیمت پر کنٹرول
جہلم( جرار حسین میر )روز مرہ کی اشیاء خوردونوش خصوصاََ روٹی کی کی قیمت پر کنٹرول کے حوالے سے پنجاب حکومت نے انتہائی سخت پالیسی اختیار کی ہے اب زائد قیمتوں پر جرمانے نہیں بلکہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی اور کاروباری مراکز کو سیل کرنے کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جائے ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ اے ڈی سی جی نے ہدایت کہ جن علاقوں میں زائد قیمتوں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ وہاں بھاری جرمانے اور دوکانوں کو سیل کرنا ضروری ہے کسی قسم کی رعایت یا معافی کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیے اور فوری مقدمات اور گرفتاری کے ساتھ کاروباری مراکز کو سیل کرنا یقینی بنایا جائے.