جہلم

جہلم( جرار حسین میر ):”اپنی چھت، اپنا گھر” سکیم کے تحت کم آمدنی والے حقدار شہریوں کو انکی دہلیز

جہلم( جرار حسین میر ):”اپنی چھت، اپنا گھر” سکیم کے تحت کم آمدنی والے حقدار شہریوں کو انکی دہلیز پر سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر” قرضہ سکیم کے تحت پہلی قسط حقداروں کے اکاوئنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے، جس کے بعد منتخب شہریوں کو ان کے گھروں پر سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ گھر گھر جا کر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور اس سکیم کے تحت آسان شرائط پر بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو میرٹ کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں اور پہلے ہی ان کے اکاوئنٹس میں رقم کی پہلی قسط منتقل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر” سکیم کے علاوہ بھی حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے بتایا کہ اہل شہریوں کو 9 سال کی آسان اقساط پر حکومت پنجاب کی جانب سے بلاسود قرضہ دیا جا رہا ہے، اس قرضے کے تمام سروس چارجز حکومت پنجاب خود ادا کر رہی ہے تاکہ عوام کو مزید کسی مالی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہری سرٹیفکیٹ ملنے پر بے حد خوش نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اس سکیم نے ان کا سب سے اہم خواب پورا کیا ہے۔اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اے سی دینہ سعدیہ حسین ڈوگر تحصیلدار دینہ عرفان خالد کوارڈینیٹر پی پی 24 راجہ تفضل علی سابق چیئرمین بلدیہ دینہ شیخ کرام پروگرام چیف ارگنائزر سابق کونسلر /چیئرمین چوہدری ماسٹر محمد اکرم تھے سب شرکاء نے ماسٹر چوہدری اکرم کا اچھا پروگرام ارگنائز کرنے پر خراج تحسین پیش کیا شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے لیے اپنی چھت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا قدم اٹھایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You