BBC Urdu TV

جہلم (جرار حسین میر)گزشتہ روز الفضل مارکی دینہ میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے سلسلہ

جہلم (جرار حسین میر)گزشتہ روز الفضل مارکی دینہ میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں جلسہ کا انعقاد ہواجس کی صدرادرت قائم مقائم امیر ضلع سید ضیااللہ شاہ بخاری نے کی
مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید پراچہ مشیر سیاسی امور برائے امیر جماعت اسلامی اور حافظ تنویر نائب امیر شمالی پنجاب تھے
عوام کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی
مقررین نے جماعت اسلامی کی روشن تاریخ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی جس کا آغاز 1941 کو پچھتر افراد سے ہوا تھا آج دنیا کے کئی ممالک میں پھیلی ہوئی ہے یہ واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس میں موروثیت نہی
پاکستان میں اسلامی آئین سازی سے لے کر ختم نبوت کا مسئلہ ہو یا ملک میں مہنگائی اور ظلم ہو جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی و سینٹرز نے ہمیشہ ان مواقع پر عوام کی نمائیدگی کا حق ادا کیا اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حافظت میں پیش پیش رہی
امیر دینہ مظاہر الاسلام نے جلسہ میں شریک افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم صاحب عوام کے حقوق کےلئے جہدوجہد کررہے ہیں آئیے ان کا دست و بازو بنئیے تاکہ ملک پر قابض کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرکے عوام کو اس حقوق دلائے جائیں
تقریب میں نئے بننے والے ارکان سے حلف رکنیت لیا گیا

Exit mobile version