جہلم

جہلم : (ثاقب محمود ) ڈنکی اور غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی ضروری ہے: سرفراز ملک

جہلم : (ثاقب محمود ) ڈنکی اور غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی ضروری ہے: سرفراز ملک

برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر ادارے، ایس ایل ایس کالج کے سربراہ، سرفراز ملک نے اسپین کے قریب حالیہ کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کی سختی سے روک تھام ہونی چاہئے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہر ملک کی ایمبیسی موجود ہے، جہاں سے قانونی ویزا حاصل کرنا نہ صرف آسان بلکہ محفوظ بھی ہے۔ غیر قانونی ہجرت کے نتائج، جیسے کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خدشہ، افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشتی حادثے میں کئی معصوم زندگیاں ضائع ہو گئیں، جو نہ صرف ان کے خاندانوں کے لئے صدمہ ہے بلکہ وطن عزیز کی عالمی سطح پر بدنامی کا بھی باعث بنتی ہیں۔

سرفراز ملک نے یہ بھی کہا کہ والدین کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے خطرناک فیصلوں سے باز رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، یہ افسوسناک ہے کہ والدین اپنے بچوں کو بھاری رقوم فراہم کر کے موت کی طرف بھیج دیتے ہیں، جس کا نتیجہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان اور ملک کیلئے المیہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے حکومت اور معاشرے کے تمام ذمہ دار اداروں سے اپیل کی کہ غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ انسانی زندگیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You