جہلم تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس،تھانہ ڈومیلی پولیس نے تبدیل ہونے والا موٹر سائیکل تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا،
جہلم :- شہری کا موٹر سائیکل غلط فہمی کے باعث ایک دوسرے موٹر سائیکل سے تبدیل ہو گیا تھا،
اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل کو ٹریس کیا اور تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا،
شہری کا جہلم پولیس کے بروقت رسپانس، فوری کارروائی اور موٹر سائیکل کی بحفاظت واپسی پر جہلم پولیس سے اظہار تشکر،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
