جہلم: تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں جنسی بھیڑیئے کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار، تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں قدیر نامی اوباش شخص نے 6 سالہ معصوم بچی (ر) کے ہاتھ پاؤں باندھ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 6 سالہ بچی سے زیادتی اس کے گھر کے نزدیک زیر تعمیر مکان میں ہوئی۔ پولیس نے ملزم قدیر کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بچی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، ڈی این اے کے لئے نمونے لیبارٹری بجھوا دیے ہیں۔ ملزم قدیر اس سے پہلے بھی ایسی حرکتوں کی وجہ سے علاقے میں پہچانا جاتا تھا۔
جہلم کے تھانہ چوٹالہ میں چچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔