
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی چوری، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کوڈو گینگ کے 03ملزمان گرفتار،چھینے گئے موٹر سائیکلز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان فیصل شہزاد، عدنان منیر اور ارشد محمود کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 08عدد موٹر سائیکلز اور 80ہزار روپے برآمد جبکہ ملزم فیصل سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیے گئے،
ملزمان موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو