BBC Urdu TV

جہلم:- تھانہ دینہ پولیس بسلسلہ ناکہ بندی ریحانہ جٹاں روہتاس روڈ پر موجود تھی کہ 02 موٹر سائیکل

*تھانہ دینہ کے علاقہ ریحانہ جٹاں میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ،*

جہلم:- تھانہ دینہ پولیس بسلسلہ ناکہ بندی ریحانہ جٹاں روہتاس روڈ پر موجود تھی کہ 02 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی،

ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،

ملزم جاوید عرف کالیا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا،

پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید اقبال عرف کالیا کو گرفتار کرلیا،

ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 620 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی،

جبکہ ساتھی نامعلوم ملزم دوران پولیس مقابلہ فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا،

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا گیا ہے،

ملزم جاوید عرف کالیا قبل ازیں موٹر سائیکل چوری،ناجائز اسلحہ،ڈکیتی وغیرہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،

فرار نا معلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں،

*قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کاوش عمل میں لائی جائیگی،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*

Exit mobile version