
جہلم (عبدالرحمن قادری) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’مریم نواز کا خواب، سونا اُگلتا پنجاب‘‘ اور ’’پوٹھوہار کے لیے زرعی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘ کے تحت محکمہ زراعت پنجاب، سوئل کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ضلع جہلم میں منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سوئل کنزرویشن پرویز سکندر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ان کی موجودگی میں شفاف طریقہ کار کے تحت کامیاب کسانوں کا انتخاب کیا گیا۔
حکومتِ پنجاب کے اس منصوبے کے تحت مالی سال 2026-27 میں پوٹھوہار کے اضلاع جہلم، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں مختلف زرعی منصوبے 70 فیصد سبسڈی پر شروع کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت 150 منی ڈیمز کی تعمیر کے لیے کم از کم 25 ایکڑ اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ 75 لاکھ روپے تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی اسی طرح بلڈوزر کے ذریعے زرعی اراضی کی ہمواری و اصلاح کے لیے فی ایکڑ 77 ہزار روپے، زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ تک، جبکہ مری اور کوٹلی ستیاں میں جالی دار باڑ بندی کے لیے بھی مقررہ شرائط کے تحت مالی معاونت دی جا رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سوئل کنزرویشن پرویز سکندر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم نے کہا کہ ان منصوبوں سے بارانی علاقوں میں پانی کی دستیابی بہتر بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافے میں مدد ملے گی۔ حکام کے مطابق منی ڈیمز کے لیے درخواستیں زیادہ ہونے کے باعث قرعہ اندازی کا طریقہ اپنایا گیا، جبکہ زمین کی ہمواری کی الاٹمنٹ ’’پہلے آئیں، پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے،
