
جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم
ذوالفقار احمد اور میونسپل کارپوریشن جہلم کے عملے کے ہمراہ انسداد تجاوزات مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چوک اہل حدیث اور ٹویا محلہ میں مقیم دکانداروں سے تجاوزات ختم کروانے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا ہے، فوکل پرسن برائے انسداد تجاوزات مہم/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے تاجروں کو اپنی اپنی دوکانوں کے باہر سامان کو اٹھوانے کے لئے ایک روز کا وارننگ نوٹس بھی جاری کیا، انہوں نے کہا ہے کہ چوک اہل حدیث، مین بازار،نیا بازار، نلکا چوک، ریوڑ روڈ، شاندار چوک تحصیل روڈ، سول لائنز و دیگر علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کو مکمل کرتے ہوئے راستوں کو کلیر کیا جا رہے، انکا کہنا تھا کہ تمام دکاندار حضرات اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں، کسی کو بھی تجاوز کرنے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اے ڈی سی عمر افتخار نے مزید کہا ہے کہ بازار میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے داخلے کو روکنے کے لئے بیریر لگائے جا رہے ہیں، شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے اور تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے انہوں نے ایم سی افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم