اہم خبریںجہلم

جہلم : ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب انوار کھرل کا اچانک دورہ جہلم

جہلم : ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب انوار کھرل کا اچانک دورہ جہلم،

جہلم شہرکے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے شہر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس بارے تفصیلات فراہم کیں،

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب انوار کھرل نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کے ہمراہ ڈی سی دفتر میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں باریتفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال سے حکومتی پروجیکٹس بارے معلومات حاصل کیں، بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس جہلم کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں موجود جمنازیم و ٹینس ہال کا تفصیلی دورہ کیا، سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب انوار کھرل نے سول لائنز روڈ، اقبال لائبریری روڈ سمیت دیگر جگہوں کا بھی دورہ کیا ہے، انہوں نے فیملی پارک کی تزئین و آرائش و سیر و تفریح کے لئے دستیاب سہولیات کو دیکھا پارک میں صفائی ستھرائی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے سول کلب جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، سول کلب کی تزئین و آرائش اور جلد کام مکمل کرنے کا کہا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب انوار کھرل نے بک کارنر جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مشہور شاعر انور مقصود سے ملاقات کی اور پنجابی ادب و شاعری کے فروغ کے لئے تفصیلی گفتگو کی۔

دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری انوار کھرل نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بابا عرفان الحق کو ڈی سی دفتر جہلم میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دورہ جہلم کے موقع پر انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں میں تیزی لانے،معیاری کام کو بروقت مکمل کروانے کے لئے کہا ہے اور انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں و صفائی ستھرائی کے انتظامات کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کا کہا۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You