جہلم ایس ایچ او ڈومیلی چوہدری ناصر محمود اور چوکی انچارج کسیال ماجد گلزار معہ ٹیم کی بڑی کاروائی،
تفصلات کے مطابق ڈکیتی اورچوری کے مقدمات میں ملوث علیہہ گینگ کے 04 ملزمان سمیت اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیے، مسروقہ رقم، مسروقہ مال اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے علیہہ گینگ کے 04 ملزمان گرفتار کر لیے،ملزمان کی شناخت علی، آفتاب، اختر اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے رقم 200000 روپے اور 20 ٹاور بیٹریاں مالیتی 3333000 روپے برآمدکر لی گئی،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 عدد پسٹلز 30 بور بھی برآمد کر لی گئی،ایک اور اہم کاروائی میں ڈومیلی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم وقاص کو بھی گرفتار کر لیاملزم سے آلہ ضرر چاقو بھی برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو ہ کا کہنا تھا شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او ڈومیلی، چوکی انچارج کسیال اور ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام جاری کرنے کا اعلان،
جہلم ()جہلم پولیس کے 07 پولیس افسران کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ,ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ اور ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،ترقی پانے والوں میں 02 سب انسپکٹرز اور 05 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں، ترقیاب ہونے والوں میں سب انسپکٹر ضمیر حسین، سب انسپکٹر محمد بابر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تشکیل عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر قمر ذیشان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نذیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدجاوید،اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عظمت شہزاد شامل ہیں، اس موقع پر تمام ترقیاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ڈی پی او جہلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری و ساری رہے، مجھے امید ہیکہ آپ سب اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کوشہریوں کی خدمت کے لئے بروکار لائیں، اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لئے استعمال کریں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے، انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا،کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے،
ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی، اشتہاری مجرم اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار ،اشتہاری مجرم کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سمیر کے ساتھی ملزم فرحان سے قبل ازیں موٹر سائیکل برآمد ہو چکا ہے ،اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، مقدمہ درج، ملزم کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ،ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،
