
جہلم : ایس ایچ او سول لائینز محمد اسد علی ابو بکر کی اہم کاروائی، اسپیشل چائلڈ پر تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائینز کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،
ملزم اسجد محمود نےمیرے نواسے کو اسکے رکشہ پر بیٹھنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا، مدعی مقدمہ
سول لائینز پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ