جہلم : ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی، لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر کے امن عامہ میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار
تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر کے پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج ملزم گرفتار،ملزم نے لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر کے امن عامہ میں خلل ڈال کر ارتکاب جرم کیا،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،امن و امان میں خلل ڈالنے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری
