
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں جہلم پولیس کی شاندار کامیابی، اندھا قتل ٹریس، واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل بر آمد
جہلم : ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے مقتول عثمان کے قتل میں ملوث ملزم کوقلیل وقت میں گرفتار کر لیا،
ملزمان کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ برآمد کر لیا گیا،
مقتول عثمان ملزم عبداللہ کی والدہ کو گالیاں نکالتا تھا جس کا ملزم عبداللہ کو رنج تھا، جس پر ملزم عبداللہ نے مقتول عثمان کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا،
اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کی گرفتاری کالا گجراں پولیس کے لئے بڑا چیلنج تھا،
ملزم چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نا ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ڈی ایس پی صدر،ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو بھرپور شاباش، تعریفی سرٹیفیکیٹس اور ٹیم کے لئے نقد انعام کا اعلان



