جہلم :ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، مدرسہ میں زیرِ تعلیم بچے پر تشدد کر کے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم نے مدرسہ میں زیرِ تعلیم کمسن بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا، واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
متاثرہ بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،
ڈی پی او جہلم نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی،
جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
