جہلم (اصف اقبال جنجوء )نیشنل اسپیشل اولمپکس میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم کے ہونہار خصوصی بچے اور معروف صحافی عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن کی جانب سے دو گولڈ میڈلز جیتنے کی خوشی میں گزشتہ شب جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں کا وفد عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں منیب الرحمن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے کہا کہ "منیب الرحمن نے اپنی محنت، عزم اور صلاحیتوں سے ثابت کر دیا ہے کہ خصوصی بچے کسی سے کم نہیں۔ ان کی کامیابی القاسم انسٹیٹیوٹ، ضلع جہلم اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔”چیئرمین الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کہا کہ "القاسم انسٹیٹیوٹ کے بچوں نے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ منیب الرحمن سمیت دیگر کھلاڑیوں کی کامیابی قابلِ ستائش ہے اور ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔”سینئر صحافی مرزا قدیر بیگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "منیب الرحمن کی دو گولڈ میڈلز کی کامیابی خصوصی بچوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے والدین، اساتذہ اور کوچز کی محنت بھی قابلِ تعریف ہے۔”
سینئر صحافی سید اکرم شاہ بخاری نے کہا کہ "القاسم انسٹیٹیوٹ کے خصوصی بچوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر انہیں مناسب تربیت اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔”
سینئر صحافی و نمائندہ اے آر وائی نیوز چوہدری ظفر نور نے اپنے بیان میں کہا کہ "منیب الرحمن کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ضلع جہلم کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں آگے بڑھانے میں القاسم انسٹیٹیوٹ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ منیب الرحمن مستقبل میں بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے نے اس موقع پر عبدالرحمن قادری نے انے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم کی انتظامیہ، اساتذہ، کوچز اور والدین کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سپیشل اولمپکس میں جہلم کے دیگر خصوصی بچوں نے بھی مختلف مقابلوں میں میڈلز حاصل کرکے ضلع جہلم کا نام روشن کیا ہے، جو پورے شہر کے لیے باعثِ فخر اور خوشی کی بات ہے۔
آخر میں عبدالرحمن قادری کی جانب سے جہلم پریس کلب کے معزز صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے منیب الرحمن اور دیگر کامیاب خصوصی کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جہلم (اصف اقبال جنجوء )نیشنل اسپیشل اولمپکس میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان
