BBC Urdu TV

جہلم : آووسیز پاکستانیوں کو پورٹل پر درخواست دینے کے باوجود انصاف نہیں ملتا

جہلم(نامہ نگار)آووسیز پاکستانیوں کو پورٹل پر درخواست دینے کے باوجود انصاف نہیں ملتا محکمہ ریونیو کا عملہ مقامی لوگوں سے ملی بھگت کرکے مہینوں دفتروں کے چکر لگواتے ہیں

ان خیالات کا اظہار راجہ عبدالخلیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مذید کہا ہےکہ میرے بیٹے بیٹیاں بیرون ملک روزگار کےلیے محنت مزدوری کر کے سرمایہ پاکستان میں بھیجتے ہیں لیکن پاکستان میں آوورسیز کو انصاف کےلیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عبدالخلیل نے کہا کہ میرے داماد عباس نجیب سکنہ جنڈوٹ شاہ سفیر سوہاوہ نے ستمبر 2021 کو پورٹل پر درخواست دی تھی کہ اس کی زمین پر قبضہ ہو چکا ہے لیکن اے سی سوہاوہ اور ریونیو عملے نے ستمبر میں غلط رپورٹ دی کہ مشترکہ کھاتہ ہے اور تقسیم کا کیس بنتا ہے حالانکہ جنہوں نے قبضہ کیا ہوا ہے وہ اس نمبر میں حصہ دار ہے نہیں ہیں جب ہم نے کیس ری اوپن کی درخواست دی تو اے سی جہلم کو پٹواری نے دسمبر میں جو رپورٹ دی اس کے مطابق پہلی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا قبضہ کرنے والوں کا متعلقہ نمبر سے کوئی حصہ نہیں بنتا ہے جب اے سی نے ہمیں قبضہ دلوانے کےلیے ساتھ گئی تو مخالفین نے بدتمیزی کی تو پٹواری کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اے سی نے دو دن بعد قبضہ لے کر دینے کا ٹائم لیا لیکن ایم پی اے نے اے سی کو روک دیا تھا جس سے کیس لٹک گیا ہے میری اعلی حکام سے اپیل ہےکہ اس کیس کا نوٹس لےکر انصاف فراہم کریں

Exit mobile version