جہلم( آصف اقبال جنجوء) جہلم للہ دورویہ سڑک پنڈدادنخان کے قریب ڈھوک وینس کے مقام پر گڑھوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگی اور یہ سلسلہ پچھلے کئی ماہ سے جاری ہے ٹھیکیدار پیچ لگا کر سڑک کو مرمت کرتے ہیں اور ٹوٹنے کا انتظار کرتے ہیں قابل زکر بات یہ ہے کہ نئی تعمیر ہونیوالی سڑک کے ساتھ بننے والے شولڈر بھی ناقص مٹیریل کی وجہ سے معتدد مقامات پر زمین میں دھنس جاتے ہے جو قابل تشویش ہے قابل زکر بات یہ ہے کہ جہلم للہ ڈیول کیرج وے ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کوالٹی پر کسی صورت اتفاق نہ کیاجائے چند کلو میٹر کے فاصلے پر موٹروے موجود ہے جہاں روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی امدورفت جاری ہے وہاں سڑک کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود جوں کی توں ہے جبکہ جہلم للہ دورویہ سڑک کاافتتاح سے قبل بیشمار ،مرتبہ گڑھوں میں تبدیل ہونا سوالیہ نشان ہے چند ہفتے قبل صوبائی وزیر مواصلات ڈاکٹر صہیب احمد برتھ نے تحصیل پی ڈی خان کے دور کے موقع پر کہا تھا کہ میں انجینئرنگ ٹیم کو بھیج کر سڑک کی کوالٹی چیک کرواؤں گا لیکن تاحال انجیئرنگ ٹیم نے سڑک کا وزٹ نہیں کیا شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف،صوبائی وزیر مواصلات چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری،سیکرٹری مواصلات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے،
جہلم( آصف اقبال جنجوء) جہلم للہ دورویہ سڑک پنڈدادنخان کے قریب ڈھوک وینس کے مقام پر گڑھوں
