تفصیلات کے مطابق جہلم کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے سبھی اذیت کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے جبکہ گرمی آتے ہی اور لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عام شہریوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں
شہریوں نے متعلقہ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔