جہلم پولیس تھانہ سٹی نے منشیات فروش گرفتار کر لیا سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدفیضان ولد عبدالطیف سکنہ جہلم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا۔
جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سرکل افسران کی زیرِ نگرانی ضلع ہذا کے تھاناجات میں درج ذیل مقدمات درج ہوئے۔اے ایس آئی افتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے 4 ملزمان
۔نزاکت حسین ولد محمد اسلم سکنہ چک مہمندہ ۔تنویر احمد ولد محمد بشیر سکنہ چک عیسیٰ ۔محمد عثمان ولد صفدر حسین سکنہ النگ کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ایس آئی عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے دوران گشت ملزم محمد اکرم ولد محبوب حسین سکنہ واڑہ پھپھرہ پنڈدادنخان سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی افتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد عقیل عابد ولد عابد حسین سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل 9MMمعہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔