اہم خبریںجہلم

جہلم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر طالبات پر تشدد کرنیوالا ٹیوٹر گرفتار ،مقدمہ درج

جہلم۔طالبات پر تشدد کی وجہ سے مقدمہ درج جبکہ ٹیوٹر کو گرفتار کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق ذوالفقار احمد ولد مختار باغ محلہ جہلم نے تھانہ سٹی میں ایک درخواست دی کہ میں باغ محلہ کا رہائشی ہوں میری بڑی بیٹی عائشہ ذوالفقار عمر بارہ سال چھوٹی بیٹی لائبہ ذوالفقار عمر سات سال محلہ خانسامہ جہلم میں محمد ابوبکر عبدالرحیم جن کی ٹیوشن اکیڈمی ہے میں پڑھنے کیلئے جاتی تھیں لیکن وہ دو تین دن سے ٹیوشن پڑھنے کے لیے نہ گئیں جس پر ان سے جب پوچھاگیا کہ تو انہوں نے بتایا کہ محمد ابوبکر عبدالرحیم نے ہم دونوں پر تشدد کیا ہے جس کیلئے ہم نہیں جارہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر زاہد رضا اے ایس آئی نے ٹیوٹر محمد ابوبکر عبدالرحیم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف زیر دفعہ ت پ 328-Aمقدمہ درج کرلیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You