اہم خبریںجہلم

جہلم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

جہلم۔ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،نوجوان نسل کا دشمن منشیات فروش گرفتار ،سب انسپکٹر شہباز احمد تھانہ پنڈدادنخان نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شفاقت ظفر ولد ظفر اقبا ل ساکن پنڈدادنخان سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

سرکل افسران کی زیرِ نگرانی ضلع ہذا کے تھاناجات میں درج ذیل مقدمات درج ہوئے۔اے ایس آئی مرتضیٰ فردوس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان

کامران امام دین ولد امام دین سکنہ دولتالہ ضلع راولپنڈی سے پسٹل30بور معہ3روندزاور۔محمد عظیم ولد محمد حسین سکنہ الیاس کالونی ضلع گجرانوالہ سے پسٹل30بور معہ4روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی مسعود احمد تھانہ منگلا کینٹ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم بلال حسین ولد نجابت علی سکنہ پوٹھا دینہ سے پسٹل30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم طارق محمود ولد چوہدری محمد خان سکنہ باگڑیاں سے کلاشنکوف رائفل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You