جہلم۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ،سب انسپکٹر مظہر حسین تھانہ لِلہ نے مقدمہ نمبر 74مورخہ09-05-2020بجرم 392ت پ تھانہ لِلہ میں مطلوب مظہر اقبال ولد محمد شیر سکنہ لِلہ سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ 7000/-روپے اور پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر لیے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ندیم تھانہ چوٹالہ نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم دانیال بشیر ولد محمد بشیر احمد ساکن ملوٹ سے رائفل 44بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن ولد محسن علی سکنہ کھیوڑہ جہلم سے 10لیٹرشراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ،سب انسپکٹر مظہر حسین تھانہ لِلہ نے مقدمہ نمبر 74مورخہ09-05-2020بجرم 392ت پ تھانہ لِلہ میں مطلوب مظہر اقبال سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ 7000/-روپے اور پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر لیے۔