جہلم۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ،رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سرکل افسران کی زیرِ نگرانی ضلع ہذا کے تھاناجات میں درج ذیل مقدمات درج ہوئے۔۔ضلع ہذا میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے 8 ملزمان 1۔
محمد قاسم ولد محمد آصف سکنہ ڈھوک عبداللہ۔نبیل احمد ولد ولد محمد سہیل۔محمد سلیم ولد محمد شریف سکنائے بلال ٹاؤن۔محمد ارشد ولد محمد رزاق سکنہ باغ محلہ5۔کامران برلاس ولد لیاقت علی۔اویس بیگ ولد عباس بیگ سکنائے ڈھوک طمعہ دینہ۔ارسلان ثالث ولد محمد ثالث۔آصف علی ولدطارق محمود سکنائے بڑل دینہ کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔غلام عباس تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم محمد رضوان ولد محمد خان سکنہ محلہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جن کو ہم پورا کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں