اہم خبریںجہلم

جہلم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد ، مقدمات درج

جہلم۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں،اے ایس آئی شاہد امجد انچارج پولیس چوکی کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے 2 ملزمان۔ظہیر اظہر ولد محمد یٰسین سکنہ کھاریاں ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ2روندز۔حمید اصغر شاہ ولد سیر اصغر علی شاہ سے پسٹل30بور معہ4روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اے ایس آئی محمد شفیق تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم محمد رضوان ولد مہربان سکنہ مغل آباد دینہ سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی ضمیر حسین تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت ملزم نصیر ساون ولد محمد اشرف سکنہ جلالپور شریف سے رائفل12بور سنگل بیرل معہ 5کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی شوکت محمو دتھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم سوار رخسار احمد ولد عبدالرزاق سکنہ ہڈالی دینہ سے20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد بلال تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم حمزہ حسن ولد حیدر بخش سکنہ جنوال سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You