جہلم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ،رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سرکل افسران کی زیرِ نگرانی ضلع ہذا کے تھانہ جات میں درج ذیل مقدمات درج ہوئے
اے ایس آئی نعیم اقبال تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم بشارت علی ولد مبارک علی سکنہ پنڈی گھیپ ضلع اٹک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی محمداشرف تھانہ پنڈدادنخان نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد اقبال ولد محمد افضل سکنہ سوڈی گجر پنڈدادنخان سے بندوق 12بور سنگل بیرل معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔