اہم خبریںجہلم

جہلم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر جہلم پولیس کی کاروائیاں ، منشیات فروش گرفتار، الگ الگ مقدمات درج

جہلم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر عیدالفطر سے قبل منشیات فروشوں کے خلاف موٴثر کارروائیاں سب انسپکٹر محمد اعظم انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اظہر محمود عرف ڈڈو ولد محمد اکرم ساکن پنڈدادنخان سے 1کلو 300گرام چرس اور رقم وٹک برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم صدام اللّٰہ حسین شاہ ولد ریاض حسین شاہ ساکن ضلع منڈی بہاوٴالدین سے 1کلو 280گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 700 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیااسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محسن رضا ولد محمد بوٹا ساکن ضلع منڈی بہاوٴالدین سے 1کلو 260گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1200 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے پولیس چوکی انچارج دھریالہ جالپ، سب انسپکٹر تھانہ پنڈدادنخان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ پنڈدادنخان کو بھرپور شاباش دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You