جہلم۔ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر جہلم پولیس کی حراست میں سب انسپکٹر محمد اعظم انچارج چوکی دھریالہ جالپ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر دل ولد ظفراللہ خان ساکن ہرن پور پنڈدادنخان سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
سب انسپکٹر مسعود احمد انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خواجہ تنویر حسین ولد غلام شبیر ساکن پنڈدادنخان سے خنجر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔