اہم خبریںجہلم

جہلم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات جہلم پولیس کی کاروائیاں،پتنگ فروش، منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

جہلم۔ اے ایس آئی محمد ساجد داؤد تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم حسیب الرحٰمن ولد محمد اعجاز سکنہ سوہاوہ سے 95عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی صداقت علی پولیس چوکی مصری موڑ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم زاہد نواز ولد محمد نواز سکنہ کنگر داخلی کوتل سے رائفل 7MMمعہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی فرخ شبیر تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم راجہ ربنواز ولد قدرت اللہ سکنہ پکھوال سے رائفل 12بور معہ 3کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی شوکت محمود تھانہ دینہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم بابر عباس ولد عباس خان سکنہ منڈی بہاؤالدین سے پسٹل 30بور معہ 4روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

ایس آئی مظہر حسین تھانہ لِلہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد ممتاز ولد حاجی شاہ محمد سکنہ کنووال سے پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی افتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم مدثر شریف ولد محمد شریف سکنہ جگتہ سے کلاشنکوف معہ 10روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزمعامر سہیل ولد محمد شریف سکنہ مدینہ ٹاؤن جہلم سے رائفل7MMمعہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے دوران گشت ملزم واجد حسین عرف واجو چور ولد ساجد حسین سکنہ کھیوڑہ سے 15لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی محمد ریاض تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت ملزم افتخار احمد ولد سردار خان سکنہ پنڈدادنخان سے 1کلو340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی حسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت ملزم محمد اسلم ولد خوشی محمد سکنہ جلالپور شریف سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی اشفا ق احمد تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت ملزم افضال مہدی ولد گل مواز سکنہ بڑاگواہ جہلم سے 200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You