جہلم۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا قتل کے واقعہ کا نوٹس ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل اور محمد نواز ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی رہائشی فرزنہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 243مورخہ 14-06-2020بجرم 302ت پ تھانہ پنڈدادنخان درج ہوا ۔
جس پر سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقتول (محمد اشرف بعمر 50/51سال ساکن پنڈدادنخان )کے سگے بھائی ملزم (محمد اقبال ساکن پنڈدادنخان ) کو 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا ۔ رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈدادنخان ، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ، تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخا ن اور ان کی ٹیم کو بھر پور شاباش دی۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے نا جائز اسلحہ کا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد عامر ولد محمد حنیف ساکن ڈومیلی کو گرفتار کر کے بندوق 12بور ڈبل بیرل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ۔