اہم خبریںجہلم

جہلم۔پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے عوام کی سہولت کے پیش نظر کم کیے جا چکے ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم

جہلم۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی کا ضلع کی چاروں تحصیلوں کے بڑے ٹرانسپو رٹرز کے ساتھ کرایوں کا تعین اور مسائل حل کرنے سے متعلق اہم اجلاس،اجلاس ڈی سی دفتر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔
اجلاس میں چاروں تحصیلوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے اپنے تحفظات بارے بات چیت کی۔ اے ڈی سی جی سید نذارت علی کی سربرہی میں منعقدہ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے باہمی مشاورت سے طے کیے گئے ، اے ڈی سی نے کہا ہے کہ مختلف روٹس کے کرائے عوام کی سہولت کے پیش نظر کم کیے جا چکے ہیں جس پر عمدرآمد کروانے کے لئے مخصوص ٹیمیں کام کریں گیَ انہوں نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال نہیں کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ اور چارجنگ اور اور لوڈنگ پر بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بس / ویگن مالکان کو خبردار کیا کہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر طے شدہ کرایوں میں اضافہ نہیں کرے گا، اضافہ کرنے والوں کے روٹ پرمٹ منسوخ اور گاڑی بند کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری صدام حسین نے بتایا ہے کہ نئے کرایوں کی لسٹ تمام بس سٹاپس اور اڈوں پر آویزاں کی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You