جہلم۔ٹرنک بازار میں دو موٹرسائیکل سواروں کی خواتین سے پرس چھیننے کی دن دیہاڑے کوشش،فائرنگ سے دس سالہ بچہ زخمی،تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے خواتین سے پرس چھین کر فرار ہو نے کی کوشش کی اور فرار ہوتے ہوئے انہوں نے لوگوں پر فائرنگ کر دی جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر دس سالہ بچہ زخمی ہوگیا
زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی۔